دستور اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان

پاکستان کے سلفی نوجوانوں کی اس تنظیم کا نام اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان ہے.
یہ تنظیم جمیعت اہل حدیث پاکستان کے اہداف و مقاصد کے حصول میں اس کی معاون اور زیلی تنظیم ہوگی.
اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کا ہر رکن سلفی کہلائے گا.

نصب العین :

اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کا نصب العین قران و حدیث کے رہنما اصولوں کی روشنی میں ایک اسلامی معاشرہ کے قیام کے لیے صالح انقلاب برپا کر کے رضائے الہی کا حصول ہے۔
نوجوانوں میں سیلفی افکار کو اجاگر کرنا اور اس کے مطابق سیرت و کردار کی تعمیر کرنا۔